Sunday, May 19, 2024

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا فیصلہ نئے انتخابی قانون کے تحت ہوگا

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا فیصلہ نئے انتخابی قانون کے تحت ہوگا
September 22, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے متعلق نئے قانون پر عمل کیا جائے گا۔ عام انتخابات 2018 میں الیکٹرانک اور بائیو میٹرک ووٹنگ مشین کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عام انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ نئے انتخابی قانون کے تحت ہو گا۔ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ میشین اور بائیو میٹرک ووٹنگ مشین استعمال نہیں کی جائیں گی۔

 سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کے لئے مردم شماری رپورٹ جلد جاری کرنے کے لئے خط ارسال کئے جا چکے ہیں۔ اطلاع ہے کہ حکومت مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر نئی حلقہ بندیوں کی اجازت کے لئے قانون سازی کررہی ہے۔

 بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ این اے 120 ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک ووٹنگ مشینوں کے رزلٹ پر تشویش ہے۔ 12 فیصد انگوٹھوں کی تصدیق نہ ہونے کی شرح سے ملک بھر میں 1 کروڑ 12 لاکھ ووٹرز کی تصدیق نہ ہو سکے گی۔ نادرا سے تفصیلات مانگی ہیں. کہ کتنے افراد کے انگوٹهوں کے نشانات نادرا کے پاس نہیں۔