Tuesday, May 21, 2024

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملا تو آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں گے، عرفان افسر

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملا تو آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں گے، عرفان افسر
May 6, 2018
شارجہ (92 نیوز) تحریک انصاف شارجہ ریجن کے زیر اہتمام تقریب میں  مقررین نے کہا کہ نواز شریف کی خلائی مخلوق والی فلم بھی کیوں نکالا کی طرح فلاپ ہو گئی ہے ،بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملا تو وہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو ہی کامیاب کرائیں گے ۔ پی ٹی آئی شارجہ ریجن کی جانب سے دوبئی ریجن کے صدر عرفان افسر اعوان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ تقریب سے خطاب اور نائنٹی ٹو  نیوز سے گفتگو میں عرفان افسر اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات کیلئے پوری طرح تیارہے۔ یواے ای میں مقیم پاکستانیوں کو اگر ووٹ کا حق ملا تو مقامی قوانین کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کوکامیاب کریں گے۔ اس موقع پر 92 نیوز سےگفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی شارجہ ریجن کے صدر کرامت اللہ خان نے کہا کہ کارکنوں کو آپس میں اتحاد اور اتفاق سے رہتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے عمران خان کے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔