Friday, April 26, 2024

اوورسیز پاکستانیوں کا92نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں لاکھوں ڈالر دینے کا اعلان

اوورسیز پاکستانیوں کا92نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں لاکھوں ڈالر دینے کا اعلان
September 9, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) ڈیم بناؤ ملک بچاؤ مہم کیلئے 92 نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن  میں اوور سیز پاکستانیوں نے ڈالروں کی بارش کر دی ۔ اوور سیز پاکستانیوں نے 92 نیوز سے گفتگو میں لاکھوں   ڈالر ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیا۔ بارسلونا سے پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں نے 4100یورو ڈیم فنڈ میں جمع کرادئیے ، بار سلونامیں مقیم پاکستانی خاتون نے1100یورو ڈیم اکاؤنٹ میں جمع کرادئیے جب کہ بارسلونا کے ہی ٹیکسی سیکٹر سے منسلک پاکستانیوں نے 25ہزار یورو  مادر وطن میں ڈیم بنانے کیلئے جمع کرا دئیے۔ بارسلونا میں رہنےوالے پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 34ہزار 200یورو ڈیم فنڈ میں جمع کرادئیے۔ برطانیہ میں قائم ہونے والی پہلی مسجد ،مسجد شاہ جہان کے امام حافظ محمد سعید ہاشمی نے دوستوں کے ساتھ مل کر پاکستان ڈیم فنڈ کے لیے ایک کروڑ سے زائد رقم دینے کا اعلان کر دیا ۔ پیرس میں پی ٹی آئی کے رہنما طاہر اقبال نے 10ہزار یورو اور ایک محب وطن پاکستانی نے 50ہزار یورو اکٹھا کر کے ڈیم فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ کے ہی شہر مڈلبرو سے شہریوں نے 92 نیوز سے گفتگو میں مجموعی طور پر 26ہزار پاؤنڈ جمع کرانے کا اعلان جبکہ مڈلبرو کے ہی گمنام خاندان نے کا 10ہزار پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا۔ مڈلبرو کے ایک شہری نے  ماہانہ 400پاؤنڈ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیا،  لوٹن سے شہریوں نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے 5ہزار پاؤنڈ ڈیم فنڈ میں جمع کرادئیے۔ ڈبلن سے پی ٹی آئی کے صدر نے  ایک لاکھ پاؤنڈ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیا جب کہ ان کی جانب سے 25ہزار پاؤنڈ کی رقم جمع کرائی جا چکی ہے۔جرمنی سے ایک شہری نے 1000پاؤنڈ پاکستان میں ڈیم فنڈز کیلئے جمع کرائے جب کہ ایک اور شہری نے 800پاؤنڈ ڈیم فنڈ میں عطیہ کردئیے۔ فرینکفرٹ میں 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے شہریوں نے3ہزار پاؤنڈ ڈیم فنڈ میں دئیے، بریڈ فورڈ کے ٹیکسی ڈرائیورنے 4ہزار پاؤنڈ دینے کا اعلان کردیا۔پیرس سے ایک شہری نے 10ہزار پاؤنڈ ڈیم فنڈز میں جمع کرادئیے، جبکہ ایک اور شہری نے 50ہزار پاؤنڈ جمع کرانے کا اعلان کردیا۔ واشنگٹن میں مقیم پاکستانیوں نے بھی  وطن کی پکار پر لبیک کہا اور 92 نیوز سے گفتگو میں 8ہزار پاؤنڈ ڈیم فنڈ میں دینےکا اعلان  کیا۔ برطانیہ سے فیصل نے ایک لاکھ پاؤنڈ جبکہ شہزاد نے ایک ملین پاؤنڈ اکٹھا کر کے بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ برطانیہ کےہی ذوالفقار نے 50 ہزار پاؤنڈ ، ناصر ایک ہزار پاؤنڈ بھیجنے کا اعلان کیا ۔ کینیڈا سے حاجی خورشید نے 13 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ،جرمنی کے احمد نے ساڑھے تین لاکھ یورو اور امریکا سے جاسم نے دو لاکھ ڈالر، غلام غوث نے 2500 ڈالر ، عبد الطیف نے 4500 ڈالر کا اعلان کیا۔ جرمنی سے احمد نے ساڑھے تین لاکھ یورو ، افتخار احمد نے ڈھائی لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا،آئرلینڈ سے میر مقتدر نے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا۔کیلگری سے حاجی خورشید عالم نے دس ہزار ،اقبال چیمہ او ر طارق خاں ، زوار چیمہ نے ایک ہزار ڈالر کا اعلان کیا ۔پاکستان کینڈا ایسوسی ایشن کے صدر اعظم کاہلوں نے پانچ ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ۔ جبکہ پاکستان کینڈا ایسوسی ایشن  کی جانب سے مستقبل قریب میں ایک لاکھ ڈالر جمع کرکرفنڈ میں بھیجنے کا اعلان کیاگیا۔ سعودی عرب سے غلام شبیر نے پانچ ہزار ریال ، ریاض سے نعیم جتوئی نے  ایک ہزار ریال ، متحدہ عرب امارات سے اصغر آفریدی نے دو ہزار درہم ، شارجہ سے سارہ مجید نے ایک ہزار درہم دینے کا اعلان کیا کردیا۔دبئی سے ایک  صدیق نے دو ہزار درہم ، جان محمد نے دو لاکھ ، جنوبی افریقہ سے ہما شعیب نے 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔