Friday, April 19, 2024

اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق نہ ملنے پر الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج

اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق نہ ملنے پر الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج
August 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹ کا حق نہ ملنے پر الیکشن کمیشن کے باہر شدید احتجاج کیا۔

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، مظاہرین کی جانب سے ووٹ کو عزت دو اور اوورسیز پاکستانیوں کو نمائندگی کا حق دو کے نعرے لگائے گئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ، سپریم کورٹ نے 2016 میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا، 5 سال میں الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ، پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نشستیں مختص کی جائیں۔

احتجاج کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن کے باہر تعینات رہی۔ پولیس نے الیکشن کمیشن کے داخلی اور خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا۔