Tuesday, May 21, 2024

اوورسیز ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ ملک اور جمہوریت کیلئے ضروری ہے، وزیراعطم عمران خان

اوورسیز ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ ملک اور جمہوریت کیلئے ضروری ہے، وزیراعطم عمران خان
November 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے اوورسیز ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ ملک اور جمہوریت کیلئے ضروری ہے۔

مشترکہ اجلاس سے پہلے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ارکان کو بلز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا قانون سازی ذات کیلئے نہیں ملک کیلئے ہے۔ ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں تمام جماعتیں نتائج کو تسلیم کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے  شیخ رشید کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا اللہ اہل خانہ کو صبر دے اور مرحوم کے درجات بلند کرے۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی شیخ رشید کے بھائی کے لیے دعا کی گئی۔