Friday, April 19, 2024

اوور سیز پاکستانیوں کی واحد آواز نائنٹی ٹو نیوز یوکے 4 سال کا ہوگیا

اوور سیز پاکستانیوں کی واحد آواز نائنٹی ٹو نیوز یوکے 4 سال کا ہوگیا
December 12, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) مادر وطن میں کامیابی کی منازل طے کرنے والے عوام کے مقبول ترین چینل نائنٹی ٹو نیوز کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ 

امریکا سے یورپ اور مشرق وسطیٰ سے مشرق بعید اووسیزپاکستانیوں اور کشمیریوں کی واحد آواز نائنٹی ٹونیوز یوکے کی 4 سال کے قلیل ترین عرصہ میں کامیابیاں بے مثال رہیں۔

برطانیہ میں کورونا کی صورتحال ہو یا لندن میں پاکستانی سیاست کے داؤ بیج ہوں یا پھر بریگزٹ کی پیچیدگیوں کی بات ہو، 92 نیوز یوکے نے مستعند خبروں کا سلسلہ جاری رکھا۔

برطانیہ کے کونے کونے سے کشمیریوں کی آواز، سکھوں کے احتجاج اور مودی کے خلاف مظاہروں کو 92 نیوز یوکے نے سب سے پہلے اپنی اسکرین پر دیکھایا۔

نئے امریکی صدر جوزف بائیڈن کی تقریب حلف برداری ہو، کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حمایتوں کا حملہ ہو، 92 نیوز یوکے نے اپنے سب سے پہلے باوثوق خبریں اپنے ناضرین تک پہنچائیں۔

یو اے ای میں ایکسپو 2020 کی کوریج ہو، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ہوں یا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو فروغ دینا ہو، 92نیوز نے کلیدی کردار ادا کیا۔

پاک روس تعلقات ہوں، امریکا روس کشیدگی ہو یا پھر موسم کے بدلتے تیور 92 نیوز یوکے سب سے آگے رہا۔

ملائیشیا میں پاکستان کے مثبت کردار کا پرچار، کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے 92 نیوز پیش پیش رہا۔

ترکی کی تاریخ ہو، تہذیب ہو، 92 نیوز کی اسکرین نے سب دیکھایا۔

آئرلینڈ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو ارباب اختیار تک پہنچانے کا سہرا بھی 92 نیوز یوکے کے سر ہی رہا۔

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں پر 92 نیوز یوکے کی ٹیم نے لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال سے باخبر رکھا۔

عالمی معیشت کے اتار چڑھاؤ پر اپنے ناضرین کو 92 نیوز یوکے بروقت آگاہ کرتا رہا۔

نائنٹی ٹو نیوز یوکے اپنے دیکھنے والوں کو دنیا میں بننے والے نئے سیاسی اتحاد سے لے کر نئی معاشی صف بندیوں سمیت عالمی واقعات کے پس پردہ حقائق اپنے رپورٹرز کی زبانی دیکھایا۔ 92 نیوز کا یہ عزم ہے کہ آئندہ بھی پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت امیج پیش کرتا رہے گا۔