Wednesday, May 8, 2024

اونٹوں کی دوڑ پر جوا کھیلنے والے 8 قمار باز گرفتار

اونٹوں کی دوڑ پر جوا کھیلنے والے 8 قمار باز گرفتار
February 10, 2020
میرپور ماتھیلو ( 92 نیوز ) میر پور ماتھیلو میں پولیس  نے اونٹوں کی دوڑ  پر جوا کھیلنے والے 8 جواریوں کو گرفتار  کر کے 2 اونٹ تحویل میں لے لیے۔ کھیجو پولیس کی بھاری نفری نے  خفیہ اطلاع پر ماڑی گیس کے علاقے میں  کارروائی کرتے ہوئے اونٹوں کی دوڑ  پر جوا کھیلتے ہوئے 8 جواریوں کو گرفتار کیا ،  پولیس نے موقع سے دو اونٹ اور2 موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں۔ ملزمان کے قبضے سے  ایک لاکھ سے زائد نقدی بھی برآمدکرلی گئی، دوسری جانب  پولیس  نے  ایک اور کارروائی کے دوران پنجاب کے   ضلع راجن پور میں دائر ایک مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم راحب کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔