Monday, May 20, 2024

اومیکرون کے باوجود دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں عروج پر

اومیکرون کے باوجود دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں عروج پر
December 30, 2021 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) اومیکرون کے پھیلاؤ کے باوجود دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ سڑکیں بازار سجائے جارہے ہیں۔ عبادات کی جارہی ہیں۔ نئے سال کی تقریبات کی ریہرسلز ہورہی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا اور اومیکرون ویرینٹ کے خوف کے باوجود 2022 کو نئے عزم کے ساتھ خوش آمدید کہنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

نیویارک کے مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر لگائی گئی، نیوایئر بال میں کرسٹلز نصب کردیے گئے۔ چھ ٹن وزنی یہ دنیا کی سب سے بڑی کرسٹل بال ہے، 12 فٹ قطر کی بال میں 32 ہزار ایل ای ڈی نصب ہیں۔ ٹائم اسکوائر پر رنگ برنگی پتیوں سے ماحول دلکش بن گیا۔

اومیکرون کی وجہ سے ٹائم اسکوئر پر ورچوئل تقریب کا اہتمام بھی کیا جارہاہے جس میں صرف 15ہزار افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے روس کا دارالحکومت ماسکو بھی تیار ہے۔۔۔برقی قمقمے نصب کردئیے گے ہیں۔ مارکیٹس سج چکی ہیں۔

برازیل کا کوپاکابانا پیج بھی 2022 کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے۔ سمندر کی دیوی برازیلین کوئن یمانجا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ ساحل پر آرہے ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں31  دسمبر کی رات خصوصی کنسرٹ ہوگا، جس میں مقامی اور دیگر عرب گلوکار پرفارم کریں گے۔