Tuesday, April 23, 2024

اومیکرون کیسز بڑھنے پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

اومیکرون کیسز بڑھنے پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
December 21, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) اومیکرون کیسز بڑھنے پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر فی بیرل کمی سے 71.52 ڈالر پر آ گئی۔

امریکی خام تیل بھی 2.63 ڈالر سستا ہو گیا، قیمت68.23 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق یورپ میں لاک ڈاؤن پر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی  کی  بڑی  لہر دوڑ گئی۔ خبرایجنسی  کے مطابق ایس اینڈ پی 500 انڈیکس   میں 51.34  پوائنٹس  کی کمی  ہوئی۔ ایس اینڈپی 500 انڈیکس 4569.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نسڈیک کمپوزٹ  انڈیکس  نے 186 پوائنٹس  کھو دئیے ۔ نسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 14983.22 پوائنٹس  پر  بند  ہوئی۔

ڈاؤ جونز  انڈسٹریل  انڈیکس میں  436.75 پوائنٹس کی  کمی  ہوئی ۔ ڈاؤ جونز  انڈسٹریل  انڈیکس کم  ہو کر   34928.70 پوائنٹس  پر آ گیا۔