Sunday, September 8, 2024

اومیکرون نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

اومیکرون نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
January 2, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) اومیکرون نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکا میں آئندہ ماہ سے شٹ ڈاؤن کا خدشہ ہے۔ امریکا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4 لاکھ 50 ہزار کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ امریکا میں کورونا سے ایک دن میں 716 اموات ہوئیں۔

امریکا میں اومیکرون اور خراب موسم کی وجہ سے پروازوں کی منسوخی کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکا سے آج دنیا بھر کیلئے چار ہزار چار سو پروازیں منسوخ ہوئیں، ایک ہزار سے زیادہ پروازیں شکاگو اور مڈ وے ایئر پورٹ سے منسوخ ہو ئیں۔

دوسری جانب فرانس میں 2 لاکھ 32 ہزار کیسز جبکہ 189 اموات ہوئیں۔ ادھر جرمنی میں 33 ہزار 866 نئے کیسز اور 244 اموات واقع ہوئیں۔