Sunday, April 28, 2024

اومی کرون 40 ممالک میں پھیل گیا، سپین، فن لینڈ اور یونان میں بھی کیس رپورٹ

اومی کرون 40 ممالک میں پھیل گیا، سپین، فن لینڈ اور یونان میں بھی کیس رپورٹ
December 6, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا پھیلاؤ جاری ہے، خطرناک وائرس دنیا کے 40 ممالک میں پہنچ چکا، سپین، فن لینڈ اور یونان بھی اومی کرون کے کیس رپورٹ ہوگئے۔

برطانیہ میں 86 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 246 ہو گئی ہے، جبکہ بھارت میں اومی کرون کے مریضوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے۔

نئے کورونا ویرینٹ کے سامنے آنے پر برطانیہ، اسرائیل ، سنگاپور سمیت کئی ممالک نے جنوبی افریقہ پر سفری پابندی عائد کردیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ڈیلٹا کے مقابلے میں بیماری دوبارہ لاحق ہونے کا خدشہ بھی 3 گنا زیادہ ہے۔

ادھر عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کرسچن لنڈمیئر کا کہنا ہے کہ ویرینٹ کے پھیلاؤ اور خطرے سے متعلق درست اعداد و شمار سامنے آنے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔