Saturday, April 20, 2024

اومنی گروپ کے گرفتار عبدالغنی مجید کو اسپتال منتقل کرنے کی استدعا مسترد

اومنی گروپ کے گرفتار عبدالغنی مجید کو اسپتال منتقل کرنے کی استدعا مسترد
August 28, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں اومنی گروپ کے گرفتار عبدالغنی مجید کو اسپتال منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ جعلی بینک اکاوٹنس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا آصف زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور نے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی، 29 مشتبہ اکاؤنٹس سے 35 ارب کی منتقلی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انور مجید سمیت 2 ملزمان کے نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل کر رکھے ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کے استفسار پر ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ جبکہ فریال تالپور نے ٹرائل کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی۔ دوران سماعت اومنی گروپ کے عبدالمجید غنی کے وکیل نے موکل کو ہسپتال منتقل کرنے کی استدعا اور موکل سے ملنے کی اجازت نہ ملنے کا شکوہ کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے وکلا دونوں استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ رپورٹ میں بیماری اتنی شدید نہیں، بڑا آدمی بیمار ہو تو مصیبت پڑھ جاتی ہے، عبدالغنی مجید کو علاج معالجہ کی مکمل سہولیت ملنی چاہیے لیکن بواسیر ہونا معمول کی بات ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے عبدالغنی مجید کے وکیل کو موکل سے ملاقات اور علاج کیلئے باقاعدہ درخواست دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔