Thursday, April 18, 2024

اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم مسعود انٹرپول کی مدد سے زیر حراست

اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم مسعود انٹرپول کی مدد سے زیر حراست
October 23, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ سعودی عرب میں گرفتار اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم مسعود کی پاکستان منتقلی کے لئے قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں۔ اسلم مسعود کے ریڈ وارنٹ کی کاپی نائنٹی ٹونیوز نے حاصل کر لی۔ ذرائع کے مطابق اسلم مسعود کو انٹرپول کی مدد سے حراست میں لیا گیا اور جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا۔ دوسری طرف ریڈ وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلم مسعود نے  کئی افراد کے شناختی کارڈ پر مختلف بنکوں میں جعلی اکاونٹ کھلوائے۔ ان اکاونٹس  میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ ان جعلی اکاونٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ  بھی کی گئی۔ ریڈ وارنٹ میں بتایا گیا کہ اسلم مسعود کے خلاف منی  لانڈرنگ کیس میں مقدمہ بھی درج ہے جس میں وہ مفرور ہے۔ اسلم مسعود مقدمہ درج ہونے کے بعد ملک سے فرار ہو گیا تھا۔