Friday, May 10, 2024

اومنی گروپ کے خلاف بینکوں کی شکایات پر درجن سے زائد مقدمات فعال

اومنی گروپ کے خلاف بینکوں کی شکایات پر درجن سے زائد مقدمات فعال
October 14, 2019
کراچی (92 نیوز)کراچی کی بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ  کیخلاف 3 بینکوں کی کرمنل شکایت پر ایک درجن سے زائد مقدمات فعال کردیے ، گروپ کیخلاف بینکوں کو بتائے بغیر شورٹی کیلئے رکھا گیا اربوں روپے چینی کا اسٹاک غائب کرنے کا الزام ہے ،عدالت نے انور مجید، عبدالغنی مجید، علی کمال مجید، منہال مجید اور نمرمجید سمیت ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے  ۔ اومنی گروپ  کی شوگر مِلوں سے اربوں روپے کی چینی غائب ہونے کے معاملے پر بینکوں اور گروپ کے درمیان سیٹلمنٹ کی کوشش ناکام ہوگئی  ، نیشنل بینک سندھ بینک اور سمٹ بینک کی جانب سے کرمنل شکایتوں کی درخواستوں پر بینکگ کورٹ نے اومنی گروپ کیخلاف ایک  درجن سے زائد مقدمات فعال کردیے ۔ عدالت نے اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید سمیت ملزمان کو طلب کرلیا  اور عبدالغنی مجید کی اڈیالہ جیل سے طلبی کیلئے سَمن بھی جاری کردیے  ، نجی بینکوں کا کہنا ہے اومنی گروپ واجبات کی ادائیگی کیلئے تیار نہیں  جبکہ واجبات کیلئے اومنی گروپ کی شرائط قابل قبول نہیں ۔ بینکوں کا مؤقف ہے کہ شوریٹی کیلئے رکھا گیا چینی کا اسٹاک بتائے بغیر غائب کرنا کرمنل جرم ہے  ، لہذا شوگر ملوں کے چیف ایگزیکٹو افسران اور ڈائریکٹرز کیخلاف کارروائی کی جائے ۔