Friday, April 26, 2024

اومنی گروپ کے اصل مالک آصف علی زرداری ہیں ، فواد چودھری

اومنی گروپ کے اصل مالک آصف علی زرداری ہیں ، فواد چودھری
January 7, 2019
اسلام آباد(92 نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ اومنی گروپ کے اصل مالک آصف علی زرداری ہیں ، ہم نے جتنا سمجھا ، حالات اس سےکہیں زیادہ خراب تھے ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی  شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ یہ سارے ولن ہیں ، یہ فلم ہی ولنز کی ہے ، لوگ عقیدت کرتے ہیں یہ جواب نہیں چلے گا۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ سندھ بینک سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا جواب دیناپڑے گا، بے نامی جائیدادوں کا جواب بہت سارے فورمز پر دینا پڑے گا،سندھ بینک سے کاغذی کمپنیوں کو لون دیے گئے۔ سپریم کورٹ کے سامنے یہ چپ سادھ جاتے ہیں، میں انتظار کررہا تھا سپریم کورٹ میں میرا نام لیں۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اومنی گروپ نے دو چار کمپنیوں سے اتنی کمپنیاں کیسے بنائیں ، جعلی اکاؤنٹس میں سے ہونے والی ایک ایک ادائیگی پر سوالنامہ بنے گا،سمٹ بینک میں عام بینکوں کو ایکوائر کردیا گیا۔