Friday, May 17, 2024

اومنی گروپ شوگر ملز کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک ملتوی

اومنی گروپ شوگر ملز کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک ملتوی
December 6, 2018
کراچی (92 نیوز) بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ شوگر ملز سے اربوں کی چینی غائب کرنے اور انور مجید کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک ملتوی کر دی۔ نمر مجید، منائل مجید، عبدالغنی مجید، دیگر ملزمان اور انور مجید کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے والے ڈاکٹر طاہر صغیر بھی بینکنگ کورٹ میں پیش ہو گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ دیکھنا ہو گا کہ بارہ ارب کی واپسی سے متعلق سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے۔ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آنے کے بعد سماعت شروع کرنے پر فیصلہ کریں گے، دیکھنا ہوگا کہ کرمنل شکایات واپس لی جا سکتی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ انور مجید کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے کا معاملہ بھی نمٹا دیا۔