Thursday, April 18, 2024

اولیاء کرام کی تعلیمات کو  نصاب کا حصہ بنانا چاہئے ، گدی نشین اجمیر  شریف

اولیاء کرام کی تعلیمات کو  نصاب کا حصہ بنانا چاہئے ، گدی نشین اجمیر  شریف
June 22, 2019
صفدر آباد ( 92 نیوز) گدی نشین اجمیر  شریف سید سرور چشتی نے کہا کہ برصغیر میں اسلام اولیا کرام کے توسط سے پھیلا، بچوں کو زیور تعلیم سےآراستہ کرنا چاہئے ،جن کی وجہ سے اسلام پھیلا ان کو نصب میں ضرور شامل کیا جائے۔ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒکے گدی نشین سید سرور چشتی آستانہ سبحان شریف نے صفدر آباد آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  برصغیر میں اسلام اولیاء کرام کےکے توسط سے پھیلا، اتحاد کا کام شروع کرنا چاہئے نہ کہ تفریق کا ، صاحب مزار کی تعلیمات پر کیا جائے۔ گدی نشین اجمیر شریف سید سرور چشتی آستانہ سبحان شریف صفدرآباد کے سجادہ نشین کی خصوصی دعوت پر پاکستان  آئےہیں، آستانہ عالیہ آمدپر گفتگو کرتے ہوئے کہا  جب ملت کی بات ہو تو مسلک کو بالائے طاق رکھ دیں، بچوں کو زیور تعلیم سےآراستہ کرنا چاہئے،جن کی وجہ سے اسلام پھیلا ان کو نصب میں ضرور شامل کیا جائے۔ چینل 92نیوز چینل کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا کہ بہت خوشی ہوتی ہے اس طرح کے چینل کو دیکھ کر، طریقت صوفی ازم برزگان دین  اور اہلبیت سے محبت کا بڑا  واضح پیغام جاتا ہے،،نذیر غازی اور چینل 92کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ گدی نشین اجمیر شریف سید سرور چشتی پاکستان کے  45 روزہ دورے کے دوران  مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔