Thursday, April 18, 2024

اولمپکس ہاؤس کے بعد حکومتی حمایت یافتہ گروپ نے فیفا ہاؤس پر بھی قبضہ کر لیا

اولمپکس ہاؤس کے بعد حکومتی حمایت یافتہ گروپ نے فیفا ہاؤس پر بھی قبضہ کر لیا
June 20, 2015
لاہور(92نیوز)اولمپکس ہاوس پرگورنمنٹ کےقبضےکےبعدسبق سیکھنےکی بجائےحکومتی حمایت یافتہ گروپ نےفیفاہاؤس پربھی قبضہ کرلیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کےصدرفیصل صالح حیات کاکہناہےکہ حکومت مقابلہ کرے،تیس جون کےالیکشن ہرصورت  منعقدہونگے،منفی ہتھکنڈوں سےڈرنےوالےنہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رانااشرف،حافظ سلمان بٹ ،نورحیدرنیازی نےڈیڑھ سوسےزائد مسلح افرادکےہمراہ فیفاہاؤس پرقبضہ کیا،فٹبال فیڈریشن کےسیکرٹری احمدیارلودھی کاکہناہےکہ اس گروپ نےدھاوابول کرنہ صرف ملازمین کوزدوکوب کیا بلکہ دفترمیں موجودسامان کی توڑپھوڑبھی کی۔ واضح رہے کہ فٹبال فیڈریشن کےانتخابات کااعلان پہلےہی کیاجاچکاہےحکومت کی جانب سے دوسال قبل اولمپک ہاؤس پرقبضہ کیاگیاتھاجسےآئی اوسی نےقبول نہیں کیاتاہم وہ قبضہ آج بھی برقرارہے۔ فیفاہاؤس پرحکومتی قبضےکےبعدامکان ہےکہ اگرمفاہمت نہ ہوی توفیفاپابندی لگاتےہوئےپاکستان میں فٹبال کی سرگرمیاں معطل کرسکتی ہے۔