Friday, April 26, 2024

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم جگہ نہ بنا سکی

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم جگہ نہ بنا سکی
October 27, 2019
ایمسٹرڈیم ( 92 نیوز)  تین بارکا اولمپک چیمپئن پاکستان مسلسل دوسری بار اولمپک کھیلنے سے محروم ہو گیا ۔ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ  میں نیدرلینڈز سے شکست کھاگیا۔ ایمسٹرڈیم میں ٹوکیو 2020کے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ  کیلئےکھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی ۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول رضوان علی نے کیا،نیدرلینڈز کی جانب سے کیلرمین،وین ڈرمنک،جانسن جپ،پائیرس ٹیرنس نے   گول کیے۔ پاکستان ریو اولمپکس 2016میں بھی کوالیفائی کرنے میں ناکام رہاتھا ، کوالیفائنگ راؤنڈ کا پہلا میچ چار چار گول سے برابر رہا تھا تاہم دوسرے میچ میں قومی ٹیم بالکل آف کلرنظر آئی۔