Saturday, April 27, 2024

اوقاف کی زمین کو بحریہ آرچرڈ میں شامل کرنے پر ملک ریاض کیخلاف مقدمہ درج

اوقاف کی زمین کو بحریہ آرچرڈ میں شامل کرنے پر ملک ریاض کیخلاف مقدمہ درج
November 19, 2018
لاہور (92 نیوز) اوقاف کی زمین کو بحریہ آرچرڈ میں شامل کرنے پر بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن کے مطابق پانچ اوقاف ملازمین کو بھی مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ بار بار طلبی کے باوجود ملک ریاض پیش نہ ہوئے جس پرمقدمہ درج کیا گیا ہے۔