Tuesday, April 16, 2024

اوفا : پاک بھارت وزرا ئےاعظم کی ملاقات کے دوران نواز شریف پر اعتماد ،مودی کھچے کھچے نظرآئے

اوفا : پاک بھارت وزرا ئےاعظم کی ملاقات کے دوران نواز شریف پر اعتماد ،مودی کھچے کھچے نظرآئے
July 10, 2015
اوفا(92نیوز)روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات پر ساری دنیا کی نگاہیں لگی تھیں  ملاقات کے دوران نواز شریف پر اعتماد نظر آئے  جبکہ  نریندر مودی کھچے کچھے سے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات طے ہوئی تو سب کو اس ملاقات کا انتظار رہا ۔ بھارتی وزیراعظم کی دعوت پر روسی شہر اوفا میں میاں نواز شریف   ملاقات کے لیے پہنچے تو  نریندر مودی نے ان کا  استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر مصافحہ کیا لیکن ہاتھ ملانے میں کوئی گرم جوشی نظر نہ آئی ، مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا لیکن اس میں بھی فرق واضح تھا ۔ وزیراعظم نواز شریف کے چہرے پر روایتی مسکراہٹ ان کی خوش مزاجی کا بتا رہی تھی ، تو  مودی جی  کو دیکھ کر یوں لگا جیسے وہ کسی مجبوری کے تحت مسکرا رہے ہیں ۔ پہلی ملاقاتوں میں آگے بڑھ کر گرم جوشی سے ملنے اور مسکراہٹیں  بکھیرنے والے مودی جی اس مرتبہ ویسے  نظر نہیں آئے ۔ سیاسی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ بھارتی ایجنسی را  پاکستان میں مداخلت اور دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہی ہے ،، مودی جی کے دل میں چور تھا کہ یہ معاملہ بھی ملاقات میں سامنے آئے گا ،، اس لیے وہ شاید شرمندہ شرمندہ سے تھے ۔