Friday, April 26, 2024

اوفا : نواز شریف سے نریندرمودی کی ملاقات

اوفا : نواز شریف سے نریندرمودی کی ملاقات
July 10, 2015
اوفا(92نیوز)کیا برف پگھل گئی،روس کے شہر اوفا میں وزیر اعظم نواز شریف سے  بھارتی ہم منصب نریندر مودی  نے ملاقات کی ہے  وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان میں بھارتی مداخلت، ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور  مسئلہ  کشمیر کاجبکہ  نریندر مودی نے لکھوی کیس کا معاملہ اٹھایا ۔ تفصیلات کے مطابق روس کے شہر اوفا میں وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی ایک گھنٹے تک ملاقات ہوئی جس میں  مشیر خارجہ سرتاج عزیز،معاون خصوصی طارق فاطمی اور بھارتی حکام بھی موجود تھے۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کانگریس ہا ل میں ہوئی  جو ایک گھنٹہ جاری رہی,,ملاقات طے شدہ وقت سے زیادہ دیر ہوئی ، ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان میں بھارتی مداخلت، ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور  مسئلہ  کشمیر کاجبکہ  نریندر مودی نے لکھوی کیس کا معاملہ اٹھایا  ،،بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے اقتصادی راہداری پر بھارتی اعتراضات مسترد کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ ملاقات کی تجویز بھارت کی طرف سے دی گئی جس کا پاکستان نے مثبت جواب دیا،دونوں رہنماؤں کی باضابطہ ملاقات گزشتہ برس مئی میں ہوئی تھی ۔ india