Sunday, September 8, 2024

اورکزئی ایجنسی : کان بیٹھنے سے 6افراد جاں بحق 8زخمی

اورکزئی ایجنسی : کان بیٹھنے سے 6افراد جاں بحق 8زخمی
March 13, 2016
پشاور(92نیوز)اورکزئی ایجنسی میں کان بیٹھنے سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثے میں زخمی 8 افراد کو علاج کے لئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اورکزئی ایجنسی میں کان بیٹھ گئی، واقعے میں ملبے تلے دبنے والے 27 افراد کو نکالا گیا جبکہ ملبے تلے سے 6 لاشیں بھی نکال لی گئیں۔ زخمی ہونے والے 8 افراد کو خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ایم پی اے شوکت یوسفزئی کے بقول کان سے غیر قانونی طور پر کوئلہ نکالا جا رہا تھا جسے کچھ عرصہ قبل دھماکے کے بعد بند ہونے کے بعد دوبارہ کھولا گیا۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق شانگلہ سے ہے، ملبے کے نیچے دبے متعدد افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔