Tuesday, May 14, 2024

اورکزئی ایجنسی سے بھاری اسلحہ پکڑا گیا

اورکزئی ایجنسی سے بھاری اسلحہ پکڑا گیا
November 3, 2015
اورکزئی ایجنسی (92نیوز) سنٹرل اورکزئی ایجنسی میں حساس اداروں اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور سکیورٹی فورسز نے سنٹرل اورکزئی ایجنسی کے علاقہ میشتی میلہ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا۔ بر آمد ہونے اسلحہ اور بارود میں 4 ایس ایم جی گنز، 4 رائفلز، 4 دستی بم، 2 مارٹر گولے، 30 ایس ایم جی گن میگزینز، ایک بلٹ پروف جیکٹ، ایک دوربین، 2 وائرلیس سیٹ اور ایک خنجر شامل ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلحہ اور بارود خیبر ایجنسی سے اورکزئی ایجنسی لایا گیا اور یہاں سے یہ بندوبستی علاقوں کی جانب منتقل کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا ممکنہ ہدف اورکزئی ایجنسی اور ہنگو میں سرکاری عمارتیں ہو سکتی تھی۔