Friday, April 26, 2024

اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت ، پرویزخٹک نے صرف دوسروں کیلئے ،،نوپروٹوکول ،، کا نوٹی فکیشن جاری کیا

اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت ، پرویزخٹک نے صرف دوسروں کیلئے ،،نوپروٹوکول ،، کا نوٹی فکیشن جاری کیا
December 28, 2015
پشاور(92نیوز)اوروں کونصیحت خودمیاں فضیحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےدوسروں کیلئے‘‘نوپروٹوکول’’ کا نوٹی فکیشن جاری کیا لیکن خود گھرسے نکلے تووہی لمباچوڑا قافلہ اورسڑکیں بن شہری کہتے ہیں کہ عمل نہیں کرسکتے توحکم نامے کیوں جاری کرتے ہو۔ تفصیلات کےمطابق تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پرخیبرپختونخوا حکومت کا پروٹوکول اورسڑکیں بند کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلامیہ خود وزیراعلٰی پرویزخٹک کے پروٹوکول میں شامل گاڑیوں نے روند ڈالا۔ وزیراعلٰی جب پشاورکے شہدا اے پی ایس آرکائیو ہال میں تقریب میں شرکت کےلئے آئے تو اپنی عائد کی گئی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک بند کی گئی  کیمرے دیکھ پروٹوکول کی گاڑیوں باہر ہی روک دی گئیں ایک نے تو ریورس گیئربھی لگا دیا۔ شہریوں نے اپنے ہی احکامات کی خلاف ورزی کو حکمرانوں کی دوغلی پالیسی قرار دیا۔ شہری کہتے ہیں ایسے دعوے ہی کیوں کئے جاتے ہیں جن پر عمل کرنا خود حکمرانوں کے لئے مشکل ہو۔