Friday, April 19, 2024

اورنگی ٹاؤن کی ٹمبر مارکیٹ میں آگ بھڑک اُٹھی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

اورنگی ٹاؤن کی ٹمبر مارکیٹ میں آگ بھڑک اُٹھی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
November 23, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی ٹمبر مارکیٹ میں علی الصبح آگ بھڑک اُٹھی جس میں لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہو گیا۔
کراچی کےعلاقےاورنگی ٹاؤن میں علی الصباح ٹمبر مارکیٹ کی دکان میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنےسے لاکھوں روپے کی لکڑی جل گئی۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور اس کو مزید پھیلنے سے روکا۔ فائر فائٹرز کی تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔
دکانوں کے مالکان نے شکوہ کیا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچی اگر جلدی آجاتیں تو بہت سے لکڑی جلنے سے بچ جاتی۔