Thursday, March 28, 2024

اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید
June 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی پولیس پھر امن دشمنوں کے نشانے پر آگئی ، اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید  ہو گئے ۔   احمد علی اور اللہ دتہ کو ڈیوٹی پر آتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ، دونوں اہلکار ریزرو پولیس کا حصہ اور مومن آباد تھانے میں تعینات تھے ۔ کراچی میں امن دشمن دوبارہ سرگرم ہو گئے  ، اورنگی ٹاؤن ٹارگٹ کلنگ کی واردات  میں  پولیس اہلکار دہشتگردوں کا نشانہ بنے، اورنگی ٹاؤن نوری چوک پر 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 دہشتگردوں نے گولیاں چلادیں، جس سے پولیس کے 2 جوان موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔ حملہ آوروں کے فرار ہوتے وقت کی تصاویر سامنے آگئیں ،، چار ملزمان میں سے دو نے کیپ اور ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا ہے۔ [caption id="attachment_227582" align="alignnone" width="500"] اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید[/caption] ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس اہلکار احمد علی اور اللہ دتہ مومن آباد تھانے میں ڈیوٹی کیلئے آرہے تھے  ، جبکہ نائن ایم ایم کے 4 خول تحویل میں لے لیے گئے  ، دونوں اہلکاروں کو دو، دو گولیاں لگیں ۔ حملہ آوروں کے فرار ہوتے ہوئے تصاویر سامنے آگئیں  ، جن میں 2 موٹرسائیکلوں پر 4 ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے  ، جن میں سے 2 نے موٹرسائیکل سے اتر کر گولیاں چلائیں،دو دہشتگردوں نے کیپ جبکہ ایک نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا ۔