Saturday, May 18, 2024

اورنگی ٹاؤن : رینجرز کی کارروائی میں 3دہشتگرد گرفتار

اورنگی ٹاؤن : رینجرز کی کارروائی میں 3دہشتگرد گرفتار
January 5, 2016
کراچی(92نیوز)رینجرزنے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا  تینوں دہشت  گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں  ترجمان رینجرز کے مطابق  رینجرز کے جوان پہنچے اورنگی ٹاؤن اور کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گردجرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گردووں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔