Thursday, May 9, 2024

اورنج ٹرین کی بوگیاں اور انجن لاہور پہنچ گیا

اورنج ٹرین کی بوگیاں اور انجن لاہور پہنچ گیا
October 5, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) اورنج میٹرو لائن روٹ مکمل ہونے سے پہلے اور حکم امتناعی کی موجودگی کے باوجود اورنج لائن کی بوگیاں اور انجن لاہور پہنچ گئے۔ دسمبر سے پہلے تیس ٹرینوں کو لاہور پہنچانے کی تیاریاں ممکل کرلی گئیں۔
عدالت کی جانب سے شالا مار باغ ، سپریم کورٹ رجسڑی ، چوبرجی ، دربار موج دریا ، گلابی مسجد اور دائی انگہ کے مقبربے کے گرد کام روکنے کاحکم دیاگیا تھا۔
یونسیکو کی جانب سے بھی دو سو میٹر کی حدود میں کام کرنے کی صورت میں شالامار باغ کو ہیریٹیج لسٹ سے نکالنے کی دھمکی دی گئی ۔ جبکہ یونیسکو کے وفد کو پاکستان روٹ کا وزٹ کرنے کے لیے ویزوں کا اجرا ہی نہیں کیا جا رہا ۔
روٹ پر ستائیس ٹرینیں چلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے مگر روٹ پر ابھی تک لائن نہیں بچھائی گئی اور نہ ہی پچاس میگا واٹ کے دو گرڈ اسٹیشن تعمیر کیے جا سکےہیں۔
موجودہ صورتحال کو دیکھ کر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سال تک ٹرین چلنے کا امکان نہیں ۔میٹرو بس اتھارٹی کی جانب سےکنٹریکٹر کودسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہےجو تقریبا نا ممکن نظر آتی ہے ۔