Tuesday, May 14, 2024

اورنج ٹرین منصوبے کی سالانہ قسط 25 ارب روپے ہو گی ، فیاض الحسن چوہان

اورنج ٹرین منصوبے کی سالانہ قسط 25 ارب روپے ہو گی ، فیاض الحسن چوہان
December 10, 2019

 لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے اورنج ٹرین منصوبے کی سالانہ قسط 25 ارب جبکہ آپریشنل لاگت 8 ارب روپے ہو گی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے ۔ سی پیک کی شروعات پرویز مشرف کے دور میں ہوئی۔ صوبائی حکومت 5 ارب روپے کی سبسڈی دے گی ۔

انہوں نے کہا وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہمارا دل بہت کھلا ہے۔ کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہو۔ آج سی پیک کے پراجیکٹ کو حتمی مراحلہ میں داخل کر رہیں ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا ہمارے لیے چین کی ترقی مشعل راہ ہے۔ سی پیک کی محافظ صرف پاکستان کی حکومت اور سکیورٹی ادارے نہیں بلکہ عوام بھی ہیں۔