Monday, May 6, 2024

اورنج ٹرین منصوبے نے پنجاب حکومت کو دو راہے پر لا کر کھڑا کردیا

اورنج ٹرین منصوبے نے پنجاب حکومت کو دو راہے پر لا کر کھڑا کردیا
January 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور اورنج لائن ٹرین کامہنگامنصوبہ پنجاب حکومت کو ہاں اور ناں کے دوراہے پرلے آیا،مگراسے مکمل کئے بغیر چارہ نہیں،منصوبہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدیدمشکلات کاسامناہے۔ میٹرواورنج ٹرین جیسے مہنگے منصوبے کی تکمیل کی کڑوی گولی حکومت کونگلناہی پڑے گی، ٹھیکیداروں نے ساڑھے دس ارب روپے کی عدم ادائیگیوں پر کام بندکررکھاتھا  ، مگرسپریم کورٹ نے ایک ارب روپے فوری طورپراداکرکے کام شروع کروانے کاحکم دیاتھا۔ عدالتی حکم کے باوجود ایک ارب روپے کی ادئیگیاں بھی ابھی تک نہیں کی گئیں ،  سینئر صوبائی وزیر علیم خان  کا کہنا ہے کہ  اورنج ٹرین کے منصوبے پر دس ارب روپے ماہانہ اور 120 ارب روپے سالانہ اخراجات ہوں گے ۔ انہوں نے چندروز قبل ایک اجلاس میں منصوبے کی تکمیل کاعندیہ تودیاتاہم نئے سرے سے ترجیحات متعین کرنے کابھی بتایا۔ دوسری جانب  منصوبہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدیدمشکلات کاسامنا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ منصوبے پراربوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیں اب اسے مکمل ہی کرناچاہئے۔ ایل ڈی اے حکام کاکہناہےکہ منصوبے پر 90 فیصدسول اور مکینیکل ورکس  کاکام مکمل ہوچکاہے،سپریم کورٹ نے 31 جولائی تک اورنج ٹرین پراجیکٹ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی  ہے۔