Friday, May 17, 2024

اورنج لائن ٹرین کے باقاعدہ افتتاح پر شہباز شریف کو دعوت دینگے، جہاں زیب کچھی

اورنج لائن ٹرین کے باقاعدہ افتتاح پر شہباز شریف کو دعوت دینگے، جہاں زیب کچھی
December 9, 2019
لاہور (92 نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہاں زیب کچھی کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے باقاعدہ افتتاح پر شہباز شریف سمیت تمام اپوزیشن کو دعوت دینگے۔ جہاں زیب کچھی نے کہا کہ پہلے تین ماہ تک اورنج لائن ٹرین کے مختلف ٹیسٹ کیے جائینگے اور منصوبے کو بجلی سے پورے ٹریک پر چلایا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اورنج ٹرین منصوبے کو ابھی صرف چینی عملہ ہی چلائے گا، ہمیں تین ماہ بعد آپریشن ملے گا۔