Friday, March 29, 2024

اورنج لائن ٹرین کا آزمائشی سفر،اے سی چالو نہ ہونے سے مہمانوں کو مشکلات

اورنج لائن ٹرین کا آزمائشی سفر،اے سی چالو نہ ہونے سے مہمانوں کو مشکلات
May 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) اورنج لائن ٹرین کا آزمائشی سفر پنجاب حکومت نے اس قدر جلد بازی میں کیا کہ  اے سی آپریشن بحال ہونے سے قبل ہی ٹرین کو ٹریک پر چڑھا دیاگیا۔ آزمائشی ٹرین کااے سی چالو نہ ہونےسے افتتاحی تقریب میں آئے مہمانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔انتظامیہ کی جانب سے عارضی ایئرکولرٹرین میں نصب کر کے اے سی کی کمی پوری کرنے کی کوششں کی گئیں ۔ شہبازشریف نے منصوبے میں تاخیر کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیازی لاکھ بر اچاہے تو کیا ہوتا ہے ، وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے ۔