Monday, May 6, 2024

اورنج لائن ٹرین لاہور کے لوگوں کیلئے تحفہ ہے، چیف جسٹس

اورنج لائن ٹرین لاہور کے لوگوں کیلئے تحفہ ہے، چیف جسٹس
January 9, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس نے اورنج لائن منصوبہ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ اورنج لائن ٹرین لاہور کے لوگوں کیلئے تحفہ ہے۔ جس دن اورنج لائن بنے، ہمیں بھی بتائیں، ٹرین میں بیٹھیں گے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر علی سبطین نے چیف جسٹس کو بتایا کہ آپ کو سواری کی دعوت دی جائےگی جس پر چیف جسٹس نے کہا پراجیکٹ ڈائریکٹر علی سبطین کی خدمات قابل ستائش ہیں۔  اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی تعمیراتی کمپنیوں نے ایک ارب کی بینک گارنٹی کا معاہدہ عدالت عظمیٰ میں پیش کر دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام سنگ میل مقررہ تاریخ پر مکمل کیے جائیں۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام مکمل نہ ہونے کو عدالتی حکم کی عدم تعمیل سمجھا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔