Monday, May 6, 2024

اورنج لائن ٹرین بند نہیں ہو رہی ، عبدالعلیم خان

اورنج لائن ٹرین بند نہیں ہو رہی  ، عبدالعلیم خان
January 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  اور سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین بند نہیں ہو رہی ، غریب عوام کے 300ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ اورنج لائن سفید ہاتھی ہے اس پر ایک ہزار روپے فی مسافر سبسڈی دینا پڑے گی ،اورنج لائن کے خسارے کو کم کرنے کیلئے کمرشلائزڈ  کریں گے تا کہ پیسے کمائے جا سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  120 ارب روپے سالانہ اور 10 ارب روپے ماہانہ اورنج لائن پرخرچ ہوں گے، جون جولائی تک میٹرو اورنج لائن منصوبہ مکمل ہو جائے گا ۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دیہات سے کبھی کوڑا نہیں نکالا گیا جس سے زمین خراب ہو رہی ہے ، پتنگ بازی پر کوئی فیصلہ فائنل نہیں ہوا،جو فیصلہ بھی ہو وہ وزیر اعلیٰ کریں گے۔