Friday, April 26, 2024

اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرایوں کی سمری کابینہ کمیٹی کوارسال

اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرایوں کی سمری کابینہ کمیٹی کوارسال
January 9, 2020
لاہور (92 نیوز) اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرایوں کی سمری کابینہ کمیٹی کوارسال کردی گئی، ذرائع کے مطابق کرایہ تیس سے پچاس روپے تک ہوگا۔ شہری ہوشیار ہو جائیں، اورنج میٹرو ٹرین کے کرایوں کا پلان تیار کرلیاگیا، محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج ٹرین کے کرایوں کے تعین کے لیے سمری کیبنٹ کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ تیس روپے سے لے کر پچاس روپے ہوسکتا ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین کے فلیٹ فیئر یا اسٹریٹ فیئر کا فیصلہ کمیٹی کرے گی، اسد رحمان گیلانی نے مزید کہا کہ اورنج ٹرین کے کرائے کے تعین کے حوالے سے کیبنٹ کو مختلف پہلوؤں کے حوالے تجاویز بھیج دی ہیں، انہوں نے کہا کہ کیبنٹ کمیٹی ہر پہلو سے جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے اورنج ٹرین کا کرایہ میٹروبس کے کرایہ کے برابر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس دوران صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب کھِچی نے وضاحت کی ہے کہ میٹرو بس کا کرایہ بڑھانے  کی کوئی تجویززیرغورنہیں۔