Saturday, May 4, 2024

اورنج لائن منصوبے کے خلاف بوہڑ والا چوک میں شہریوں کا احتجاج

اورنج لائن منصوبے کے خلاف بوہڑ والا چوک میں شہریوں کا احتجاج
January 4, 2016
  لاہور(92نیوز)اورنج لائن منصوبےکےخلاف شہرمیں احتجاج کاسلسلہ جاری،بوہڑوالاچوک میں اہل علاقہ نےٹائرجلاکرسڑک بلاک کردی ۔ تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقےبوہڑوالاچوک میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبےکےخلاف شہریوں نے احتجاج کیا مظاہرین نے احتجاج کرتےہوئے ٹائرجلاکرسڑک کوٹریفک کےلیے بندکردیا،مظاہرین کاکہناتھاکہ یہ منصوبہ عوام کوبےگھراوربےروزگارکررہاہے،حکومت فوری طورپرکام بندکرے۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ اس منصوبےکی وجہ سے پورے شہرکوکھودکررکھ دیاگیاہے،جس سے بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے مظاہرین کاکہناتھاکہ وہ منصوبےکےخلاف احتجاج کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔