Wednesday, May 1, 2024

اورنج لائن بس منصوبہ 2 ارب 35 کروڑ روپے میں مکمل ہو گا

اورنج لائن بس منصوبہ 2 ارب 35 کروڑ روپے میں مکمل ہو گا
October 24, 2015
کراچی (92نیوز) حکومت سندھ نے کراچی میں اورنج لائن بس منصو بہ کے پی سی ون کی منظور ی دے دی۔ اورنج لائن منصوبے پر دو ارب پینتیس کروڑ روپے خرچہ آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اورنج لائن بس سروس منصوبے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں شرکاءکو بتایا گیا کہ حکومت سندھ نے کراچی میں اورنج لائن بس منصو بہ کے پی سی ون کی منظور ی دے دی ہے جس پر 5 نومبر سے کام کا آغا ز ہوگا۔ اورنج لائن بس منصوبہ شہر میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت شروع ہونے والا اہم منصوبہ ہے۔ منصوبے پر دو ارب پینتیس کروڑ روپے خرچہ آئے گا۔ بس منصوبہ چار اعشاریہ سات کلومیڑ طویل ہوگا۔ بس اورنگی سے براستہ قصبہ، پیرآباد ،نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد سے گزرے گی۔