Saturday, September 7, 2024

اوتھل میں قومی شاہراہ بیلہ کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی ، 8 افراد جاں بحق

اوتھل میں قومی شاہراہ بیلہ کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی ، 8 افراد جاں بحق
January 20, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) اوتھل میں قومی شاہراہ بیلہ کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی۔ حادثے میں 8 افراد جاں بحق، 17 زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کے علاقے بیلہ میں قومی شاہراہ پر پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث لیویز اہلکاروں کو کچلتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت17 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر بیلہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مسافر بس تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 لیویز اہلکار 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔