Saturday, April 20, 2024

اوبر پر سائبرحملہ، 5 کروڑ 70 لاکھ صارفین کا ڈیٹا افشا ہونے کا انکشاف

اوبر پر سائبرحملہ، 5 کروڑ 70 لاکھ صارفین کا ڈیٹا افشا ہونے کا انکشاف
November 22, 2017

لندن (92 نیوز) ٹیکسی سروس اوبر پر سائبرحملے میں  پانچ کروڑ ستر لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ اوبر نے سائبر حملے کو ایک سال تک چھپائے رکھا۔
برطانوی اخبار کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں ٹیکسی سروس اوبر پر سائبر حملہ کیا گیا جس میں صارفین کے نام اور فون نمبرز افشا ہو گئے لیکن سوشل سکیورٹی نمبرز سمیت دیگر اہم معلومات چوری نہیں کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی نے صارفین کی معلومات ہٹانے کیلئے ہیکرز کو ایک لاکھ ڈالرز دئیے۔ اس انکشاف کے بعد کمپنی نے ہیکنگ روکنے میں نا کامی پر چیف سکیورٹی افسر کو عہدے سے بر طرف کر دیا۔