Sunday, September 8, 2024

اوبامہ کا اشرف غنی سےٹیلی فونک رابطہ ،افغان صدر نے حالات کی خرابی کا ملبہ پاکستان پر گرادیا

اوبامہ کا اشرف غنی سےٹیلی فونک رابطہ ،افغان صدر نے حالات کی خرابی کا ملبہ پاکستان پر گرادیا
August 11, 2015
کابل(92نیوز)افغانستان میں پے درپے دھماکوں کے بعد امریکی صدر باراک  اوباما نے افغان صدر اشرف غنی سے فون پر تفصیلی گفتگو کی ہے جبکہ اشرف غنی  نے بھی سابق صدر حامد کرزئی کی طرح ملبہ پاکستان پر ڈال دیا  اور ہرزہ سرائی شروع کردی۔ تفصیلات کےمطابق افغان صدر اشرف غنی بھی حامد کرزئی کی طرح اپنی ناکامی کاملبہ پاکستان پر ڈالنے لگے حالیہ دہشت گردی کی ذمہ داری پاکستانی عناصر پر عائد کر دی۔ کابل میں حساس مقامات پر دھماکوں کے بعد امریکی صدر باراک اوبامہ نے اشرف غنی کو فون کیا جس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اوبامہ نے دہشت گردی پر افسوس کا اظہار کیاجبکہ اشرف غنی نے تشدد کی لہر کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کی ۔ کابل میں نیوز کانفرنس کے دوران اشرف غنی پھر پاکستان کے خلاف ذہر اگلے اور ریاستی دہشت گرد عناصر پر پردہ ڈالتے ہوئے حامد کرزئی کی پالیسی  پر چلنے کا عندیہ دے دیا  اور ہرزہ سرائی کی تجزیہ کاروں کے مطابق اقتدار سنبھالنے کے بعد اشرف غنی بھی داخلی انتشار کو روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ناکامی کا ملبہ ایک مرتبہ پھر پاکستان پر ڈال رہے ہیں۔