Friday, May 17, 2024

اوباما ہیلتھ کیئربل کو ختم کرنے میں ابھی تک ناکام ، ایوان نمائندگان میں بل پر ووٹنگ مؤخر

اوباما ہیلتھ کیئربل کو ختم کرنے میں ابھی تک ناکام ، ایوان نمائندگان میں بل پر ووٹنگ مؤخر
March 25, 2017
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں اوباما کے ہیلتھ کیئر بل کو ختم کرنے کے اقدام کو عین وقت پر جھٹکا  ایوان نمائندگان میں بل پر ووٹنگ موخر کردی گئی  ٹرمپ نے سارا ملبہ ڈیموکریٹس پر ڈال دیا۔ تفصیلات کےمطابق ٹرمپ  اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام کے خاتمے کے درپے ہیں لیکن  ایوان  نمائندگان ان کی خواہش کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گیا ڈیموکریٹس کے ساتھ ساتھ 35 ری پبلکن نمائندے بھی بل کے مخالف نکلےاور مجوزہ ہیلتھ کیئر بل پر ووٹنگ موخر کر دی گئی۔ سپیکر پال ریان کا کہنا ہے کہ صدر  ٹرمپ کی مشاورت سے ہیلتھ کیئر بل پر ووٹنگ موخر کرنے کا فیصلہ کیا قانون کو منظور کرانے کے بہت قریب آگئے تھے لیکن اس میں کامیاب نہ ہو سکے ۔ ادھر سینیٹر جان مکین کہتے ہیں کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو صحت کی سستی سہولیات کی فراہمی  ہوتی رہےگی ۔ ادھر ٹرمپ نے مسودۂ قانون کی ناکامی کا قصوروار ڈیموکریٹس کو ٹھہراتے ہوئے  کہا  کہ انہیں ڈیموکریٹ پارٹی کے ایک رکن کا ووٹ بھی نہیں مل سکا، انکے پاس ووٹ تھوڑے سے کم تھے اس لیے بل واپس لے لیا۔