Saturday, April 20, 2024

اوباما کے گھر کے گرد جیسی دیوار ہمیں امریکہ کے گھرد بنانی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

اوباما کے گھر کے گرد جیسی دیوار ہمیں امریکہ کے گھرد بنانی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
December 31, 2018
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما  اور ان کی اہلیہ پر ایک بار پھر تنقید  کی اور کہا کہ  اوباما کے گھر کے گرد واقع سکیورٹی دیوار جیسی دیوار ہمیں امریکا کے گرد بنانی ہے۔ امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جس طرح کی دیوار سابق امریکی صدر اوباما اور ان کے گھر کے گرد موجود ہے، ہمیں بھی امریکا کے لئے ایسی ہی دیوار کی ضرورت ہے، بس فرق اتنا ہے کہ امریکا کے گرد بنائی جانے والی دیوار تھوڑی بڑی ہوگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس طرح اوباما کے گھر کے گرد دیوار اس کی حفاظت کے لئے ہے اسی طرح امریکا کے گرد دیوار سے امریکاکوتحفظ ملے گا۔