Sunday, May 19, 2024

اوباما کی اچانک نیشنل پارک آمد، گانگرس کے بیس بال مقابلوں کے شرکا سے ملاقات، حاضرین کے صدر کو دیکھ کر نعرے

اوباما کی اچانک نیشنل پارک آمد، گانگرس کے بیس بال مقابلوں کے شرکا سے ملاقات، حاضرین کے صدر کو دیکھ کر نعرے
June 12, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک حسین اوباما ٹریڈ پالیسی پر ووٹنگ سے ایک دن پہلے اچانک کانگریس کے بیس بال مقابلوں میں پہنچ گئے اور ارکان کانگریس سے گپ شپ کرتے رہے۔ سالانہ  کانگریشنل بیس بال مقابلہ نیشنل پارک میں ہو رہا ہے۔ اوباما اس وقت نیشنل پارک پہنچے جب کھیل کی چوتھی اننگز جاری تھی اور ڈیموکریٹس دو ایک سے جیت رہے تھے۔ اوباما نے اچانک میدان میں پہنچ کر سب کو حیران کر دیا اور لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملاتے اور تصاویر بنواتے رہے۔ اس موقع پر اوبامانے ایوان میں ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی اور دیگر اہم لیڈروں سے غیررسمی گفتگو کی جس کے بعد وہ ری پبلکن رہنماؤں کے کیمپ میں چلے گئے۔ وہ جب ایک کیمپ سے دوسرے کی طرف جا رہے تھے تو مجمع نے ٹریڈ پروموشن پالیسی کے حوالے سے ٹی پی اے ٹی پی اے کے نعرے  لگائے۔ اوباما  پتلون اور ڈریس شرٹ میں ملبوس تھے۔ انہوں نے ری پبلکن رہنماؤں سے بھی گپ شپ کی وہ میچ جیتنے والوں کیلئے وائٹ ہاؤس میں تیارکردہ مشروب بھی اپنے ساتھ لائے تھے۔