Wednesday, April 24, 2024

اوباما کا شام میں داعش کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا اعلان، امریکی سرزمین پر حملے روکنے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہونگے: اوباما

اوباما کا شام میں داعش کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا اعلان، امریکی سرزمین پر حملے روکنے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہونگے: اوباما
July 7, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے شام کی جنگ میں شریک اعتدال پسند اپوزیشن کی معاونت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ کہتے ہیں امریکا کو اپنی سرزمین پر حملے اور داعش کو نئے جہادی جنگجو بھرتی کرنے سے روکنے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ پینٹاگان میں داعش کیخلاف کارروائی کے حوالے سے بریفنگ کے بعد اوباما نے کہا دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی تاہم امریکا اضافی فوجی دستے بیرون ملک نہیں بھیجے گا۔ ان کا کہنا تھا دہشت گردی کیخلاف جنگ جلد ختم ہونے والی نہیں۔ انہوں نے کہا امریکا شام میں داعش کیخلاف لڑنے والی فورسز کی مدد اور انہیں تربیت دیتا رہے گا اور دنیا بھر میں داعش کو فنڈز کی ترسیل روکنے کیلئے کارروئی کرتا رہے گا۔ امریکا اور اس کے اتحادی شام میں داعش کی قیادت اور انفراسٹرکچر کیخلاف مہم میں تیزی لا رہے ہیں۔ شام میں داعش کی قیادت دنیا بھر سے فنڈز جمع کرتی اور داعش کے بارے میں پراپیگنڈا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا داعش کیخلاف جنگ میں کامیابی کیلئےایسی مقامی فورسز تیار کرنا ہوں گی جو داعش کیخلاف طویل عرصے تک لڑ سکتی ہوں۔ اس سے پہلے اوباما کو داعش کیخلاف کارروئی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ایش کارٹر اور چئرمین جوائنٹ چیفس آف ستاف جنرل مارٹن ڈیمپسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔