Saturday, April 27, 2024

اوباما کا اپنے دوراقتدار میں صحافیوں کے اعزاز میں آخری عشائیہ

اوباما کا اپنے دوراقتدار میں صحافیوں کے اعزاز میں آخری عشائیہ
May 1, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)امریکا کے پہلے سیاہ فام صدر اوباما نے  اپنے دور اقتدار میں آخری بار صحافیوں  کے اعزاز میں عشائیہ  کے موقع پر  فلمی ستاروں کی کہکشاں وائٹ ہاؤس میں اتر آئی۔ تفصیلات کےمطابق   صدر اوباما  کی طرف سے  اس تقریب میں ستائیس سو مہمان مدعو تھے لیکن   ، ہلیری کلنٹن، ڈونلڈ ٹرمپ  شریک نہ تھے  تقریب کے دوران امریکی صحافی ، سیاسی اور فلمی شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل گئے   ،،تقریب کے دوران کئی فنکاروں نے پرفارم بھی کیا  ،،عشایئے میں جان کیری جوزف بائیڈن، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر ان کی اہلیہ، ماڈل ایڈریانا لیما، جیف گولڈ بلوم،  سیلا وارڈ،  پریانکا چوپڑا ،کیگن مائیکل ،اور دیگر شریک ہوئے اس موقع پر پریانکا چوپڑا بہت خوش نظر آئیں اور کہا وہ مدعو کئے جانے اور نئے لوگوں سے مل کر بہت خوش اور ساتھ ہی نروس بھی ہیں اور اوباما کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ نہیں سمجھتی کہ ان جیسا کوئی دوبارہ نہیں آئیگا لیکن ان کی اقدار تبدیل ہونے والی نہیں۔