Thursday, May 2, 2024

اوباما والد کے آبائی وطن کینیا پہنچ گئے، دادی، بہن اور رشتہ داروں سے خوش گپیاں

اوباما والد کے آبائی وطن کینیا پہنچ گئے، دادی، بہن اور رشتہ داروں سے خوش گپیاں
July 25, 2015
نیروبی (ویب ڈیسک) خونی رشتوں کی کشش امریکی صدر کو کینیا لے آئی، اوباما امریکی صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی بار والد کے آبائی ملک پہنچے تو ہوٹل میں سوتیلی دادی اور بہن سمیت رشتہ داروں کے جلو میں خوش گپیاں کرتے رہے اور عشائیہ بھی انہی کے ساتھ کیا۔ اوباما کا طیارہ نیروبی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو کینیا کے صدر ان کے استقبال کیلئے موجود تھے۔ اوباما ایتھوپیا روانہ ہونے سے قبل نیروبی میں کینیا کے صدر کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کاروباری شخصیات کی کانفرنس کی میزبانی بھی کریں گے۔ اوباما کی آمد سے گھنٹوں قبل پولیس نے دارالحکومت کی سڑکیں بند کر رکھی تھیں۔ اندھیرے کے باوجود پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے لائے گئے افراد سڑک کے اطراف کھڑے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کررہے تھے تاہم ہوٹل میں آرام کے بعد اوباما سوتیلی دادی ماما سارااور سوتیلی بہن کے ساتھ دل کی باتیں کرتے رہے۔ ماما سارا نے ان کے والد کی پرورش کی تھی۔ ملاقات میں اوباما کے والد کے افراد خانہ بھی موجودتھے۔ اوباما کی جانب سے اپنے والد کی قبرپر جانے کا بھی امکان ہے۔