Thursday, March 28, 2024

اوباما نےجوبائیڈن کومیڈل آف فریڈیم سے نوازدیا

اوباما نےجوبائیڈن کومیڈل آف فریڈیم سے نوازدیا
January 13, 2017
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے نائب صدر جوبائیڈن  کو امریکہ کے سب سے بڑے سویلین اعزاز میڈل آف فریڈم سے نوازدیا اوباما نے جب نائب صدر کا نام لیا تو جوبائیڈن پہلے حیران ہوئے اور پھر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اوررو دئیے۔ تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس میں جاری تقریب میں اوباما نے سب سے پہلے اپنے قریبی ساتھی اور نائب صدر جو بائیڈن کو امریکی تاریخ کا سب سے نفیس انسان قراردیا۔ پھر اپنے ملٹری سیکرٹری کو میڈل کے ساتھ اسٹیج پر بلایا ،جونہی ملٹری سیکرٹری اسٹیج پر آیا تو جوبائیڈن  جذباتی ہوگےجیب سے رومال نکالا اور آنسو صاف کرنے لگے۔ تقریب میں موجود حاضرین نے کھڑے ہوکر جوبائیڈن کو خراج تحسین پیش کیا۔ حاضرین اس وقت تک اپنی سیٹوں پر کھڑے رہے جب تک اوباما نے انہیں میڈم آف فریڈم نہیں پہنا دیا اورجوبائیڈن بھی سارا وقت آنکھوں میں آنسو لئے کھڑے رہے۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ اس ایوارڈ کے لائق نہیں لیکن یہ اعزاز اوباما کی میرے لئے محبت کو ظاہر کرتا ہے اور یہ ایوراڈ صدر نے اپنے دل سے دیا ہے۔ واضح رہے کہ جو بائیڈن نے آٹھ سال تک صدر اوباما کے ساتھ نائب صدر کے طور پر کام کیا۔