Tuesday, April 16, 2024

اوباما نے جاتے جاتے ٹرمپ کو نصیحت کرڈالی

اوباما نے جاتے جاتے ٹرمپ کو نصیحت کرڈالی
January 9, 2017

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما نے جاتے جاتے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نصیحت کر ڈالی، کہتے ہیں ٹرمپ وائٹ ہاؤس کو اپنے خاندانی کاروبار کی طرز پر چلانے کی کوشش نہ کریں۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔ اوباما نے خبردار کیا کہ ملک چلانے اور مہم چلانے میں بہت فرق ہے،ٹرمپ صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جو بیان دیں گے عالمی بازار حصص، مالیاتی بازار اور دنیا بھر کے لوگ اسے سنجیدہ لیں گے۔