Monday, September 16, 2024

اوباما نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا

اوباما نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا
January 24, 2016
واشنگٹن ڈی سی (92نیوز)امریکا نے ایک بارپھرپاکستان سے ڈومورکامطالبہ کردیا امریکی صدربراک اوبامانے پاکستانی سکیورٹی فورسزکی دہشت گردوں کےخلاف حالیہ کارروائی کوسراہا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کوانٹرویودیتے ہوئے امریکی صدربراک اوباما نے پاکستان سے دہشت گردگروپوں کے خلاف مزیدکارروائیاں کرنے کامطالبہ کردیا۔ امریکی صدرکاکہناتھاکہ باچاخان یونیورسٹی میں طلبہ کاقتل عام  ظاہرکرتا ہے کہ دہشت گردوں کےخلاف مزیدفیصلہ کن کارروائی کی ضرورت  ہے۔ براک اوبامانےپاکستانی  سکیورٹی فورسزکی دہشت گردوں کےخلاف حالیہ کارروائی کی بھی تعریف کی ، دہشت گردوں کےخلاف کارروائی درست اقدام ہے پاکستان کےپاس دہشت گردوں کوختم کرنے کےلیے سنجیدہ کوششیں کرنے کاموقع ہے۔ امریکی صدر کاکہناتھاکہ خطے سمیت دنیا بھر میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں کہیں بھی اورکسی بھی  صورت برداشت نہیں کی جانی چاہئیں۔ اس موقع پر براک اوباما نے دہشت گردوں کوانصاف کے کٹہرےمیں لانے کے عزم کااظہاربھی کیا۔